شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار، پاک فوج کے 2 جوان شہید، 5 زخمی

راولپنڈی (سی این پی) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرکے 9 دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے خیسولہ اور دوسالی میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آپریشن کے دوران مقابلہ میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک کو حراست میں لے لیا گیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 5 زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں لانس نائیک عبدالوحید اور سپاہی سکوم داد شامل ہیں۔ لانس نائیک عبدالوحید شہید کی عمر 29 سال اور تعلق مظفرآباد کے علاقہ راج کنڈی سے تھا۔ لانس نائیک عبدالوحید کے لواحقین میں زوجہ، 3 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ سپاہی سکوم داد شہید کی عمر33 سال اور تعلق چھانگلہ گلی ایبٹ آباد سے ہے، سپاہی سکوم داد کے اہلخانہ میں زوجہ، ایک بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقہ کی سرچنگ کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضہ میں لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں