میگا منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری پر پارک لین کیس میں فرد جرم موخر

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد کی احتساب عدالت میں کورونا وائرس کے باعث جعلی اکائونٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت آگے نہ بڑھ سکی، پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری و دیگر کیخلاف فرد جرم کی کارروائی بھی موخر کر دی گئی۔احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے جعلی اکائوونٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور تفتیشی افسر قاسم خان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور پیش نہیں ہوئے۔وکیل لطیف کھوسہ نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی باعث کوئی کارووائی آگے نہیں بڑھ رہی، عدالت عید کے بعد کیس کی تاریخ دے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت بغیر کارروائی 10 جون تک ملتوی کر دی۔سابق صدر آصف زرداری پر پارک لین کیس میں فرد جرم بھی موخر کر دی گئی۔ پنک ریذیڈنسی، نہرخیام غیرقانونی الاٹمنٹ کے ریفرنسز پر بھی سماعت 10 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں