پنجاب میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ

لاہور(سی این پی)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔آٹے کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا گیا جس میں مرکزی چیئرمین عاصم رضا، عبدالرئوف مختار اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون عبدالرئوف مختار کے مطابق آٹے کی قیمت میں اضافہ گندم کی قیمت بڑھنے پر کیا جا رہا ہے، فلور ملز کو گندم خریداری کی اجازت نہیں دی جا رہی اور فلور ملز کو سرکاری گندم کا کوٹہ بھی بند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 35 سے 40 روپے کا اضافہ ہو گا، حکومت فلور ملز کو گندم خریداری کی اجازت دے ورنہ آٹے کی قلت کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں