کورونا وائرس، 100 ممالک کا مالی امداد کیلئے آئی ایم ایف سے رجوع

واشنگٹن (سی این پی)کوروناوائرس سےمتاثر 100 ممالک نے مالی امداد کیلئے آئی ایم ایف سے رجوع کرلیا، آئی ایم ایف اب تک پچاس ممالک کیلئے رقم کی منظوری دے چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) نے کورونا سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ سوسےزائد ممالک نےفنڈسےمالی مددکی درخواست کی ہے۔ آئی ایم ایف نے 7 مئی تک آئی ایم ایف بورڈ نے 50 ممالک کیلئے 18 ارب ڈالرکی منظوری دی ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف نےایمرجنسی سہولت کاحجم دگناکردیاہے، اب ریپڈ کریڈٹ فنانسنگ کےتحت سوارب ڈالرتک ضروریات پوری کی جاسکتیں ہیں۔انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی جانب سے کہا گیا کہ آئی ایم ایف متاثرہ ممالک کی مدد کیلئےانتہائی تیزی سےکام کر رہاہے، آئی ایم ایف کی ایم ڈی نےعالمی بینک کے صدر کے ساتھ مل کرغریب ممالک کیلئےقرضوں کی واپسی مؤخرکرنےکی تجویز دی تھی۔بریفنگ میں کہا گیا جی ٹوئنٹی ممالک نےکی جانب سے قرضوں کی واپسی مؤخر کرنے کی تجویزپر مثبت جواب آیاہے جبکہ آئی ایم ایف نےپاکستان کیلئے بھی ریپڈ فنانسنگ کےتحت ایک ارب 38 کروڑڈالر جاری کئے ہیں۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف کورونا وائرس سے لڑنےکیلئے ممالک کی مدد کیلئے کوشاں ہیں ، اس سے قبل جی ٹوئنٹی ممالک وزرائے خزانہ اورآئی ایم ایف کا مشترکہ اجلاس ہوا تھا،جس میں کورونا وائرس کےنقصانات کےحوالےسےاہم فیصلے کئے گئے تھے۔کرسٹلینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے قرض فراہمی کےحجم کوڈبل کر دیا ہے، جس کے بعد آئی ایم ایف کی قرض فراہمی کی صلاحیت اب دس کھرب ڈالر ہوگئی ہے، قرض فراہمی کانیا دورجنوری دوہزاراکیس سے ہوگا اورتین سال تک جاری رہےگا۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کےبورڈنےسی سی آرٹی کےبارےمیں ریفارمزکی منظوری بھی دی ہے، اس ریفارم کےتحت غریب ممالک فنڈ کوقرضوں کی واپسی کےبجائےسی سی آرٹی فنڈ میں رقم جمع کروائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں