دنیا بھر سمیت پاکستان میں آج تھیلیسیمیا کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

اسلام آباد(سی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیلیسیمیا کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے،اس دن کو منانے کا مقصد اس مہلک بیماری سے متعلق آگاہی، علامات اورعلاج کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہے۔تھیلیسیمیا ایک موروثی بیماری ہے جو والدین سے بچوں میں منتقل ہوتی ہے جس کے دوران خون بننے کا عمل رک جاتا ہے۔پاکستان میں سالانہ ایسے سینکڑوں بچے پیدا ہوتے ہیں جن میں تھیلیسیمیا کی بیماری ان کے ساتھ جنم لیتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اسمبلیوں میں قانون سازی کی جائے توان بچوں کو تھیلیسیمیا جیسے مہلک مرض سے بچایا جاسکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں