کمپنیز ایکٹ میں ترامیم سے کاروباری اداروں پرانتظامی بوجھ میں کمی آئے گی،عبد الرزاق دائود

اسلام آباد (سی این پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق دائود نے کہا ہے کہ کمپنیز ایکٹ میں کی گئی حالیہ ترامیم سے کاروبار ی اداروں پرانتظامی بوجھ میں کمی آئے گی جبکہ ترامیم کے نتیجے میں ورلڈ بینک کی کاروباری آسانیوں کی درجہ بندی کے دو اہم اعشاریوں، کاروبار شروع کرنے اور کمپنیوں کے اقلیتی شئیر ہولڈز کے حقوق میں بہتری آئے گی ۔ انہوں نے کہا کے سکیورڈ ٹرانزیکشن ایکٹ 2016 میں ترامیم منقولہ اثاثوں کی الیکٹرانک رجسٹری کو فعال کرنے میں معاون ہوں گی ۔ رجسٹری کے فعال ہونے سے خاص طور پر چھوٹے کاروبار والوں کے لئے بنکوں سے قرض کا حصول آسان ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کے ان اہم ترامیم سے ورلڈ بینک کی کاروباری آسانیوں کی درجہ بندی کی رپورٹ میں پاکستان کا قرضوں کی فراہمی سے متعلق اشاریہ20 درجے تک اوپر چلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ااس اقدامات سے ایس ایم ایز کا شعبہ مزید بہتری کے راستے پر گامزن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاروباری یونٹس کا معاشی ترقی میں اہم کردار ہے جبکہ روزگار اور برآمدات میں بھی اس کا حصہ نمایاں ہے انہوں نے کہا حکومت ایس ایم ایز کے شعبہ کو مستحکم کرنے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں