کروناوائرس، یورپ کے لیے نئے خطرے کی پیش گوئی

برسلز(سی این پی) دنیا بھر میں امیر ترین شہریوں میں شمار ہونے والے شخص جیورج سورس نے پیش گوئی کی ہے کہ کروناوائرس یورپی یونین کا خاتمہ کرسکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ارب پتی شہری نے عالمگیر وبا کے تناظر میں یورپ یونین کے کردار پر سوالیہ نشان لگا دیا اور اس کے خاتمے کی بھی پیش گوئی کردی۔جیورج سورس کا کہنا تھا کہ یورپی یونین ایک نامکمل یونین ہے، وبا سرمایہ دارانہ نظام کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہے، مہلک وائرس کے بہ نسبت اقدام آہستہ آہستہ اٹھائے جارہے ہیں جو یونین کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے۔انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یوپین یونین کے معاشی نظام سے متعلق بھی خدشات کا اظہار کردیا۔خیال رہے کہ عالمی وبا کے باعث امریکا کے بعد زیادہ تر متاثرہ ممالک میں یورپ بھی شامل ہے۔ جہاں کرونا نے اٹلی، جرمنی، فرانس، آسٹریلیا سمیت متعدد یورپی ممالک کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔خیال رہے کہ انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 3,403 ہزار افراد وائرس سے موت کا شکار ہو چکے ہیں جب کہ 74 ہزار نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 15 لاکھ 27 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں