مانچسٹر(سی این پی) برطانوی ایئرلائن نے فضائی آپریشن کے آغاز میں تاخیر پر غور کرتے ہوئے جولائی سے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی ایئرلائن برٹش ایئرویز نے جولائی سے فضائی آپریشن دوبارہ سے بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم کی نئی پالیسی کے اعلان کے بعد فضائی آپریشن کے تعطل کا شکار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔واضح رہے کہ نئے قوانین کے مطابق برطانیہ آنے والے تمام مسافروں کو چودہ روز قرنطینہ میں رہنا پڑے گا، برطانوی شہریوں اور سیاحوں پر نئی پالیسی کا اطلاق ہوگا۔برٹش ایئر ویز کمپنی کے مالک کی جانب سے مذکورہ پالیسی بنانے پر وزیر اعظم بورس جانس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، ویلی ویلش نے کہا کہ وزیر اعظم کے خطاب میں کچھ بھی مثبت نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ایئرلائن انڈسٹری پہلے ہی مشکل حالات سے گزر رہی ہیں اور ایسے قوانین مزید مشکلات پیدا کریں گے، ہم تمام حفاطتی تدابیر کے ساتھ جولائی میں پروازیں شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔برٹش ایئرویز کی مالک کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی سے برطانیہ آنے مسافروں کی تعداد ناں ہونے کے برابر ہو گی، اس بحران سے بڑی ایئرلائنز کا نکلنا بھی مشکل نظر آ رہا ہے۔ویلی ویلش کا کہنا تھا کہ برٹش ایئرویز پہلے ہی بارہ ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کر چکی ہے، ہم برٹش ایئرویز کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ کرونا وائرس لاک ڈائون کے باعث برٹش ایئر ویز بھی شدید مالی بحران سے دو چار ہے جس کے باعث کمپنی نے اپنے 36 ہزار ملازمین کو عارضی طور پر گھر بھیج چکی ہے۔
ایجنسیوں کےکام پر کسی کو اعتراض نہیں، اعتراض ماورائے قانون کام پر ہے،جسٹس محسن اختر
پاکستان انرجی سمپوزیم کل ہوگا
ریمارکس اور از خود نوٹس سے خرابی پیدا ہوتی ہے، ججز کا کام تقریرکرنا نہیں،رانا ثنا اللہ
پی آئی اے کا پاکستانی طالبعلموں کی بشکیک سے واپسی کیلئے 2 خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب کا فارنزک ٹریننگ لیب کو یونیورسٹیوں سے منسلک کرنے کا حکم
تحریک انصاف کا ہتک عزت قانون کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
صدر کا دورہ یو اے ای، گیلانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا
پنجاب اور سندھ اسمبلی میں ایرانی صدر کی شہادت پر تعزیتی قراردادیں منظور
چودھری پرویز الہٰی کولاہورہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا
محسن نقوی کا اسلام آباد میں انڈر پاسز منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم