عمان میں کرونا اسکریننگ کرنے والی موبائل بسیں آ گئیں

مسقط(سی این پی) عمان کی وزارت صحت نے مواصلات کے اشتراک سے کرونا وائرس کی اسکریننگ کرنے والی موبائل بسیں چلا دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ہونے والی قومی کوششوں کو مزید سہارا دیتے ہوئے عمان کی وزارت صحت نے مواصلات کے تعاون سے ایسی بسیں لانچ کر دی ہیں جس میں لوگوں کی کو وِڈ نائنٹین کے لیے اسکریننگ کی جائے گی۔یہ بسیں عمان کے دارالحکومت مسقط میں تین مقامات پر صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک آپریٹ کی جا رہی ہیں۔وزارت صحت کا کہنا تھا کہ مسقط محکمہ صحت نے عمان نیشنل ٹرانسپورٹ کمپنی مواصلات کے تعاون سے یہ بس سروس لانچ کی ہے، جس میں مفت اسکریننگ کی جاتی ہے اور یہ بسیں اس طرح ڈیزائن کی گئی ہیں کہ ان میں کو وِڈ نائنٹین کی تشخیص کے لیے مفت طبی معائنہ بھی کیا جاتا ہے۔اس مہم میں ایسی بسیں بھی شروع کی گئی ہیں جو کرونا وائرس کی اسکریننگ کے لیے لوگوں کو مخصوص مراکز تک پہنچانے کا کام کریں گی، یہ ٹرانسپورٹیشن سروس الحمیرہ کے علاقے کو کور کرے گی۔ایسی دو بسیں ڈیزائن کی گئی ہیں جو کرونا کے میڈیکل ٹیسٹ کرنے کے ساز و سامان سے لیس ہیں، یہ بسیں مخصوص علاقوں میں جا کر لوگوں کی مفت اسکریننگ کریں گی، وہ علاقے جہاں وائرس کے زیادہ کیسز ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں