نیویارک(سی این پی)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی، مرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار 782 ہو گئی، امریکا کی تمام ریاستوں میں لاک ڈائون میں نرمی کر دی گئی، صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ملیریا کی دوا جلد بند کر دیں گے۔پوری دنیا کورونا کی لپیٹ میں، امریکا میں ایک روز میں مہلک وبا سے مزید ایک ہزار 461 افراد دم توڑ گئے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے وہ ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئن کا استعمال ایک دو دن میں بند کردیں گے۔ انہوں نے مزید کہا پابندیوں کو ختم کر کے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، امریکا کی تمام ریاستوں میں لاک ڈائون میں نرمی کر دی گئی۔عالمی ادارہ صحت نے ایک دن میں ایک لاکھ 6 ہزار نئے کیس سامنے آنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ ڈبلیو ایچ اونے کہا ہے وبائی مرض کے ساتھ طویل سفر طے کرنا ہے۔برازیل وائرس سے بری طرح متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گیا، مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار تک پہنچ گئی۔ برطانیہ میں 363، میکسیکو میں 334، اٹلی میں 161 اور روس میں 135 ہلاکتیں ہوئیں، بھارت میں مزید 132 اور ایران میں 64 اموات ہوئیں۔
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار