یو اے ای(سی این پی)فلسطینی حکام نے کورونا وائرس کیلئے متحدہ عرب امارات کی امداد قبول کرنے سے انکار کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے بذریعہ اسرائیلی ائیرپورٹ امداد بھیجنے پر متحدہ عرب امارات کی امداد کو مسترد کردیا اور اسے قبول کرنے سے انکار کردیا۔فلسطینی وزیر صحت نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ اماراتی حکام نے امداد کے لیے ہم سے کسی بھی قسم کا رابطہ نہیں کیا جب کہ تل ابیب ائیرپورٹ کے ذریعے امداد بھیجنا اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول کے مطابق بتانا ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے امداد کے سلسلے میں فلسطینی حکام کو نظر انداز کیا لہذا بغیر کسی رابطے کے امداد کو مسترد کرتے ہیں اور اسے قبول نہیں کریں گے۔فلسطینی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہم ایک خودمختار ملک ہیں اس لیے اماراتی حکام کو سب سے پہلے ہم سے رابطہ کرنا چاہیے تھا۔واضح رہے کہ منگل کے روز امارات کا سرکاری طیارہ ابو ظہبی سے فلسطین کے لیے طبی امداد لے کر اسرائیلی ائیرپورٹ پہنچا تھا جو اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری تعلقات نہ ہونے کے باوجود پہلی پرواز تھی۔
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار