واشنگٹن (سی این پی) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے طبی امداد فراہم کرکے جذبہ خیر سگالی کا ثبوت دیا ، کورونا کیخلاف جنگ میں مدد فراہم کرنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سے امدادی سامان لیکرپاک فضائیہ کاخصوصی طیارہ امریکاپہنچ گیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ کورونا کیخلاف جنگ میں مدد فراہم کرنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، پاکستان نے طبی امداد فراہم کرکے جذبہ خیر سگالی کا ثبوت دیا۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کیساتھ شراکت کوروناکوشکست دینے میں مددگارہے، دوست ممالک کیساتھ ملکر خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔اس سے قبل امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کورونا سے بچائوکاحفاظتی سامان بھیجنے پرپاکستان کاشکریہ اداکرتے ہیں، پاکستان کی جانب سے ماسک،حفاظتی لباس بھیجنا جنگ میں یکجہتی کی علامت ہے، کوروناکے خلاف جنگ میں ہم ایک ساتھ ہیں۔یاد رہے پاکستان نے سپر پاور امریکا کو اظہار یکجہتی کے طور پر طبی حفاظتی سامان کا تحفہ بھجوایا، سامان گزشتہ رات اسلام آباد سے سی 130 طیارے کے ذریعے اینڈریو ایئر فورس بیس پہنچا۔سامان وصولی کے موقع پر امریکا کی جانب سے قائم مقام اسسٹنٹ سیکریٹری دفاع سمیت دیگر اعلی افسران موجود تھے، پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام دونوں ممالک میں دیرینہ اور قریبی تعاون کا مظہر ہے، دونوں ممالک کے عوام اور افواج میں تاریخی تعلقات کو اجاگر کیا، کہا پاکستان اور امریکا کرونا کے خلاف ایک ساتھ مصروف عمل ہیں۔یاد رہے کہ کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد سب سے ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1,418 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا سے اموات کی تعداد 96,354 ہو گئی ہے، جب کہ 16 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات