اسلام آباد(سی این پی)ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے میں ہونیوالی اموات اب تک سب سے زیادہ ہیں، کیسز اور اموات کی تعداد کو دیکھیں تو صورتحال تشویشناک ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2603 کیس رپورٹ ہوئے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نے عوام کی سہولت کیلئے لاک ڈائون میں نرمی کی، صورتحال تشویشناک ہے، احتیاط کرنا ہوگی، وبا پھیل رہی ہے ہمیں احتیاط کرنا ہوگی، لاک ڈائون میں نرمی کی وجہ سے اموات، کیسز میں اضافہ ہوا، 50 سال سے زائد عمر کے لوگ اجتماعات میں جانے سے گریز کریں۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی ہے، ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے، میل جول میں کمی سے وبا کو روکا جاسکتا ہے، احتیاطی رویے کیساتھ زندگی کو جاری و ساری رکھیں، کورونا کیسز کے اضافے کے ذمہ دار بھی ہم خود ہیں، مارکیٹس، پبلک ٹرانسپورٹ اور پر ہجوم مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہے۔
ویڈ لاک پالیسی جلد از جلد منظور کروائی جائے,خواتین اساتذہ کا سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ
سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم
توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، صدر آصف زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی
مہنگائی میں پسے عوام کو بجلی کا جھٹکا لگانے کی تیاری
ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
9 مئی کو کرنے والے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
جو جج مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کر سکتا وہ گھر بیٹھ جائے، چیف جسٹس