پشاور(سی این پی)خیبرپختونخوا حکومت نے عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کرلیا۔ اجمل وزیر نے کہا وزیراعلی اور ہم سب نے فیصلہ کیا ہے عید پر نئے کپڑے نہیں بنائیں گے، پسماندہ اور غریب طبقے کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سماجی فاصلہ اپنانے کے اصول پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا، ایس او پیز پر عمل کرنا ہمارے اپنے مفاد میں ہے، خلیجی ممالک سے پروازیں بحال کر دی گئیں، عید پر بھی سماجی دوری کا خاص خیال رکھنا ہوگا، عوام رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی مثال نہیں ملتی۔اجمل وزیر کا کہنا تھا وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ موجودہ حکومت وقت سے متعلق کمیشن رپورٹ پبلک کی، فیصلہ کرنا ہے ملک کو مخصوص لوٹ کھسوٹ گروپس پر چھوڑنا ہے یا اس سے نجات دلانی ہے۔
ویڈ لاک پالیسی جلد از جلد منظور کروائی جائے,خواتین اساتذہ کا سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ
سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم
توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، صدر آصف زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی
مہنگائی میں پسے عوام کو بجلی کا جھٹکا لگانے کی تیاری
ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
9 مئی کو کرنے والے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
جو جج مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کر سکتا وہ گھر بیٹھ جائے، چیف جسٹس