لداخ پر چین کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد مودی کی کووڈ پالیسی بھی ناکام

واشنگٹن(سی این پی)لداخ پر چین کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد مودی کی کووڈ پالیسی بھی ناکام ہوگئی، سخت لاک ڈائون کے باوجود بھارت میں کورونا کیسز اور اموات زیادہ ہیں جبکہ پاکستان میں بھارت کے مقابلے کورونا کیسز کم ہیں۔امریکی جریدے نے مودی کا پول کھول دیا۔ لاک ڈائون ہی نہیں دیگرعوامل بھی اہم تھے جنہیں مودی نے نظرانداز کیا۔ امریکی جریدے کے مطابق کیا کورونا سے متعلق مودی حکومت نے سخت اقدامات کیے ؟ شرح اموات سے لگتا ہے ایسا نہیں ہوا، بھارت میں 60 فیصد کیسز صرف ممبئی، دہلی، احمد آباد، چنائے اور پونے سے ہیں، ہندوستانی مالیاتی دارالحکومت ممبئی اور چنائے اپنے بیشتر صحت وسائل گنوا بیٹھے۔امریکی جریدے کے مطابق ممبئی میں سب سے زیادہ 20 فیصد کورونا کیسز سامنے آئے، مودی کے آبائی علاقے گجرات میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے، مودی کی پالیسیوں نے لوگوں کو بھوک، افلاس سے مار دیا، بیشتر غریب لوگ اس پالیسی کا شکار ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں