ریاض(سی این پی)سعودی عرب کے 11 ایئر پورٹس پر داخلی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا، داخلی پروازیں 31 مئی سے بحال ہوں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے اعلان کیا ہے کہ صحت حکام کی سفارش پر اتوار 31 مئی سے سعودی عرب میں داخلی پروازیں بحال ہو جائیں گی اور 11 ایئر پورٹس سے پروازیں چلیں گی۔محکمہ شہری ہوا بازی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ داخلی پروازیں بتدریج بحال ہوں گی، تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ سعودی ایئر پورٹس سے سفر کرنے والوں کو تمام حفاظتی تدابیر اور ضروری صحت انتظامات کی پابندی کرنا ہوگی۔بیان کے مطابق محکمہ شہری ہوا بازی، وزارت صحت اور ایئر پورٹس کے تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے انتظامات کر چکا ہے۔محکمہ شہری ہوا بازی نے بتایا کہ پروازیں کئی مرحلوں میں بحال ہوں گی، 2 ہفتوں کے دوران ملک کے تمام ایئر پورٹس کے لیے پروازیں مہیا ہوں گی۔پہلے مرحلے کے لیے پروازوں کا آغاز ریاض، جدہ، دمام، مدینہ منورہ، قصیم، ابہا، تبوک، جازان، حائل، باحہ اور نجران سے ہوگا۔دوسری جانب سعودی ریلوے جنرل کارپوریشن نے بھی اعلان کیا ہے کہ اتوار 31 مئی سے ریاض اور دمام ٹرین سروس بحال ہو جائے گی۔ریلوے کارپوریشن کا کہنا ہے کہ جو لوگ ریاض ۔ دمام ٹرین سے سفر کرنا چاہتے ہیں وہ بدھ 27 مئی سے کارپوریشن کی ویب یا ایپ کے ذریعے ریزرویشن کروا سکتے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی