اسلام آباد(سی این پی) 28 مئی 1998 کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، پاکستان کے ایٹمی دھماکوں سے نہ صرف ملکی سرحدیں محفوظ ہوئیں بلکہ دشمن کا تکبر بھی خاک میں ملا دیا گیا۔ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان دنیا کا ساتواں اور عالم اسلام کا پہلا جوہری قوت کا حامل ملک بن گیا، بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورِ حکومت میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے،جس کے بعد ہر طرف اللہ و اکبر کا نعرہ بلند ہوا اور پوری دنیا میں سنا گیا۔ اس تاریخ ساز دن کو یوم تکبیر کے نام سے منسوب کیا گیا۔22 سال سے یوم تکبیر اس عہد کی تجدید کے ساتھ منایا جاتا ہے، دشمن نے ارض پاک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہماری غیور افواج اسے ایسا جواب دے گی کہ اس کی آنیوالی نسلیں یاد رکھیں گی۔بھارت جان لے پاکستان کا دفاع پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے جس کے جدید طیارے، جدید ٹیکنالوجی سے لیس ٹینک، ایٹمی آبدوزیں، ہیلی کاپٹرز اور میزائل ٹیکنالوجی ہمارے ملک کا فخر ہے، جو دشمن کو پلک جھپکتے ہی ملیا میٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک