پیرس(سی این پی) فرانس میں لاک ڈائون کے باعث ایک دوسرے سے جدا ہونے والے جوڑے کے درمیان پہلی ملاقات نے دونوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر کی طرح فرانس میں بھی کرونا معمر شہریوں کے لیے جان لیوا ثابت ہوا ہے اسی کے پیش نظر حکومت نے ضعیف شہریوں کی آپس میں ملاقات پر بھی مکمل پابندی عائد کررکھی ہے۔رپورٹ کے مطابق جوزف نامی شہری کرونا نہیں بلکہ کسی اور مہلک مرض میں مبتلا ہے لیکن پابندی کے باعث وہ نرسنگ ہوم میں کسی سے ملاقات نہ کرنے کے پابندی تھی لیکن کیئر سینٹر نے ملاقات کا بہترین موقع فراہم کردیا۔کرونا سمیت دیگر جراثیم اور بیماریوں سے بچنے کے لیے نرسنگ کیئر سینٹر نے ببل ٹینٹ تیار کیا ہے جہاں جوڑا حفاظتی حصار میں رہتے ہوئے ایک دوسرے سے مل سکتا ہے، اسی ٹینٹ نے ہفتوں سے بچھڑے جوڑے کو بھی ملا دیا۔روزانہ کی بنیاد پر تقریبا 7 سے 8 ملاقاتیں ہوتی ہیں اور ہر ملاقاتیوں کو 45 منٹ کا وقت دیا جاتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کیئر سینٹر میں زیر علاج کئی ایسے مریض ہیں جن کے اپنے بھی ان سے ملاقات کے خواہاں ہیں۔
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد