سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر کی تبدیلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مہم جاری

ریاض (سی این پی) سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز کے نامناسب رویے اور مایوس کن کارکردگی پر اوور سیز پاکستانی کیمونٹی نے سوشل میڈیا پر مہم شروع کردی ۔پاکستانی سفیر کو فی الفورتبدیل کرنے کا مطالبہ ۔سعودی عرب میں مستقل سفیر راجہ علی اعجاز کی ناقص کارگردگی اور کمیونٹی کے مساٸل کو بروقت حل نہ کرنے پر اوورسیز پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پرانکے خلاف مہم چلادی اورحکومت پاکستان سے سفیر کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا مختلف پوسٹوں پر لکھا گیا کہ جب بھی پاکستان پر برا وقت آتا ہے اوورسیز ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کےساتھ کھڑے ہوتے ہیں اب جب اوورسیز پاکستانیوں پر برا وقت آیا تو سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے کیمیونٹی کے مسائل کے حل کی بجائے موبائل کال سننا کرنا بھی گوارہ نہیں کررہے ہیں جبکہ ریاض سفارت خانہ کا ٹیلی فون پر بھی کال موصول نہیں ہوتی تو ہم جاٸیں تو کہاں جاٸیں۔ پاکستانی بے روزگار ہو کر راشن تک سے محروم ہیں ۔فلاٸٹس کے ٹکٹس بھی مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔ جو پاکستانی سعودی عرب میں وفات پاچکے ہیں ان کی میتیں بھی پاکستان بھیجنے کے لیے کوٸی خاطرخواہ اقدامات نہیں ہو رہے جبکہ مدینہ منورہ میں پاکستانیوں کی سہولت کے لیے بنایا گئے پاکستانی ہاؤس میں تعینات عملہ بھی غاٸب ہو گیا ہاؤس کو بند کرکے باہر نوٹس لگادیا کہ متعلقہ نمبرز پر رابط کر یں لیکن رابط کرنے پر کوئی جواب نہیں دیا جاتا مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب بھر میں ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی اپنے ملک جانا چاہتے ہے لیکن کو ئی رہنمائی کرنے والا نہیں اور سوشل میڈیا پر سینکڑوں افراد نے پوسٹیں لگا احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان پاکستان سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے؛

اپنا تبصرہ بھیجیں