ریاض (سی این پی) سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ تمام گاڑی مالکان اپنی گاڑیوں کے سالانہ معائنے کیلئے متعلقہ محکمہ سے روزانہ صبح سات سے شام سات بجے تک علاوہ جمعہ رابطہ کرسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں گاڑیوں کے سالانہ لازمی معائنے یعنی (فحص دوری)کے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ہے، متعلقہ ادارے نے جسے عرف عام میں (فحص دوری)کہا جاتا ہے 8 شوال مطابق اتوار 31 مئی سے تا ہدایت ثانی نئے اوقات متعین کردیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کے معائنے پر مامور ادارے نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ گاڑیوں کا معائنہ نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقررہ ایس او پیز کے مطابق ہوگا۔گاڑیوں کا معائنہ کرنے والے اسٹیشنوں کے اوقات کار روزانہ صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک متعین کیے گئے ہیں. یہ ہفتے سے جمعرات تک موثر ہوں گے جبکہ جمعہ کو چھٹی ہوگی۔اعلامیہ کے مطابق یہ اوقات کار ریاض اسٹیشن ون، ریاض اسٹیشن ٹو، جدہ اسٹیشن ون، جدہ اسٹیشن ٹو، مدینہ منورہ، دمام، الھفوف، طائف، تبوک، حائل، قصیم، الخرج، ابہا، جیزان، نجران، ینبع اور حفر الباطن میں نافذ کردیے گئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ الجوف، بیشہ، المجمعہ، باحہ، محایل عسیر، عرعر، القریات، وادی الدواسر، الخفجی، الخرمہ اور الرس میں فحص دوری کے اسٹیشن صبح 7 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک اتوار سے جمعرات تک اور ہفتے کو صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھولے جائیں گے۔
سردار محمد لطیف خان کھوسہ کے گھرپر شوگرفری پاکستان پروگرام کیمپ کاانعقاد
ناظمہ صوبہ جنوبی پنجاب شازیہ سیال اور ناظمہ صوبہ خیبر پختونخواہ عائشہ سید اور دیگر نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا-
شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری
برطانوی ہائی کمشنر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
اسحاق ڈار چین کا 4 روزہ دورہ کرینگے
زرتاج گل نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے عدالت پہنچ گئیں
اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، 2 افراد گرفتار
پرتگال میں پاکستانی ریسرچ سکالر ڈکیتی کے دوران قتل
پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور آندھی کا الرٹ جاری
وزیراعلی پنجاب نے 7 لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کی منظوری دے دی