دنیا بھر میں کورونا سے 3 لاکھ 73 ہزار 961 اموات، امریکہ میں بلند ترین شرح اموات

نیویارک(سی این پی)دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد تین لاکھ 73 ہزار 961 ہو گئی، امریکا میں سب سے زیادہ ایک لاکھ 6 ہزار 195 افراد مر چکے ہیں۔امریکہ نے برازیل کو متنازع دوا ہائیڈرو آکسی کلوروکوئین دوا کی 20 لاکھ خوراکیں بھجوا دی ہیں۔ فلپائن کے شہر منیلا میں 76 دن کا طویل لاک ڈائون ختم کر دیا گیا ہے۔ امریکا میں مزید 638، برازیل میں 480، میکسیکو میں 364، بھارت میں 223، کینیڈا میں 222 افراد لقمہ اجل بنے۔مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد کی فہرست میں امریکا بدستور پہلے نمبر پر ہے جبکہ برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں