بیجنگ(سی این پی)چین نے بھاری ہتھیار اور لڑاکا طیارے لداخ میں بھارتی سرحد کے قریب پہنچا دیئے۔ چینی اور بھارتی فوج میں ایک بار پھر دوبدو جھڑپ ہوئی، چین کے ہاتھوں مار کھانے والے بھارتی فوجیوں کی تصاویر سامنے آ گئیں۔چین نے بھاری ہتھیار اور لڑاکا طیارے لداخ پہنچا دیئے، چینی اور بھارتی فوج میں ایک بار پھر دوبدو لڑائی ہوئی۔ چینی ٹویٹر صارفین بھی زخمی بھارتی فوجیوں کی تصویر سامنے لے آئے۔ادھر سویڈن میں جنگی امور کے ماہر اشوک سوین نے اپنی ہی مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا، بھارتی پروفیسر نے بھی زخمی بھارتی فوجیوں کی تصویریں شیئر کر دیں اور کہا کہ بھارتی فوجیوں کی پٹائی پر مودی خاموش کیوں ہیں۔اشوک سوین نے تیکھے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا اب سرجیکل اسٹرائیک کا مطالبہ کیوں نہیں کر رہا، موہن بھگت کی آر آر ایس آرمی کہاں ہے۔لداخ اور سکم سمیت لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر عسکری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا۔ چینی فوج نے لداخ کے مشرقی علاقے میں بھاری ہتھیار سرحد پر پہنچا دیئے۔چینی فضائیہ نے بھی لداخ کے قریب اپنے ائیر بیس میں توسیع کر دی اور لڑاکا طیارے وہاں پہنچا دیئے ہیں۔
سردار محمد لطیف خان کھوسہ کے گھرپر شوگرفری پاکستان پروگرام کیمپ کاانعقاد
ناظمہ صوبہ جنوبی پنجاب شازیہ سیال اور ناظمہ صوبہ خیبر پختونخواہ عائشہ سید اور دیگر نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا-
شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری
برطانوی ہائی کمشنر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
اسحاق ڈار چین کا 4 روزہ دورہ کرینگے
زرتاج گل نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے عدالت پہنچ گئیں
اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، 2 افراد گرفتار
پرتگال میں پاکستانی ریسرچ سکالر ڈکیتی کے دوران قتل
پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور آندھی کا الرٹ جاری
وزیراعلی پنجاب نے 7 لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کی منظوری دے دی