لاہور(سی این پی)مالی سال 2017-18 کی آڈٹ رپورٹ میں ریلوے میں اربوں کی بے ضابطگیاں منظر عام پر آ گئیں، پیپرا رولز کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے 15 ارب کے ٹھیکے دیئے گئے، محکمے کی اراضی غیر قانونی طور پر دوسرے محکموں کومنتقلی اور مال گاڑیوں کے صحیح استعمال نہ ہونے سے کروڑوں کا نقصان ہوا۔ڈیزل انجن کی مرمت، خریداری کا ٹھیکہ یا زمین لیز پر دینے کا معاملہ، ریلوے میں پے در پے بے ضابطگیاں سامنے آ گئیں، چین کی کمپنی کو انجن کی مرمت کے ٹھیکے میں پیپرا قانون پر عمل نہ ہوا۔ کم سے کم بولی کے باوجود 3 ارب 28 کروڑ کا ٹھیکہ دے دیا گیا۔ریلوے انجن کی مرمت کے ٹھیکے میں 41 کروڑ کا سامان کم ملا، آلات اور پرزہ جات کم ملنے سیادارے کو نقصان ہوا۔ محکمہ ماہی گیری پنجاب کو ریلوے کی 43 کروڑ کی اراضی غیر قانونی طور پر دی گئی، بجلی کی لوڈشیڈنگ سے ریلوے کو 18 کروڑ کا نقصان ہوا۔ مال گاڑیاں بروقت اور مناسب استعمال نہ ہوئیں جس سے 73 کروڑ کا نقصان ہوا۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک