آرمینیا کے وزیراعظم کورونا وائرس کا شکار

یریوان (سی این پی) آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینان بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ۔ایشیائی ملک آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینان نے فیس بک لائیو ویڈیو میں اطلاع دی کہ وہ اور ان کے اہل خانہ کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔ نکول پشینان کا کہنا ہے کہ ان میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں اور وہ جہاں تک ممکن ہو ا وزیراعظم ہائوس سے کام جاری رکھیں گے۔آرمینیا کی آبادی تیس لاکھ نفوس پرمشتمل ہے اور کورونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم پشینان نے فروری کے آخر میں ایران کے ساتھ سرحد بند کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ آرمینیا میں پیر تک کورونا وائرس کے 9402 معاملے سامنے آئے ہیں اور اس وائرس سے 139 افراد کی موت ہوئی ہے۔واضح رہے کہ مہلک وائرس سے دنیا بھرمیں اب تک 3لاکھ 77ہزارسے زائد افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے جبکہ مریضوں کی تعداد63 لاکھ 65 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں