ریاض(سی این پی) سعودی حکومت نے پانی کا بل بروقت ادا نہ کرنے والے شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ نادہندگان کے کنکشن منقطع اور واٹر ٹینکر سروس کی آن لائن ادائیگی لازمی کردی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی نیشنل واٹر کمپنی نے پانی کا بل ادا نہ کرنے والوں کی سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نیشنل واٹر کمپنی نے منگل کو جاری بیان میں کہا ہے کہ جن صارفین نے پانی کے بل ابھی تک جمع نہیں کروائے وہ پہلی فرصت میں بل جمع کرادیں ورنہ 7 جون سے ان کے کنکشن کاٹ دیے جائیں گے۔یاد رہے کہ نیشنل واٹر کمپنی نے کورونا بحران اور اس سے بچا ئوکے لیے مقرر حفاظتی اقدامات کے پیش نظر پانی کے بل ادا نہ کرنے والے صارفین کو عارضی طور پر کنکشن کاٹنے کی کارروائی سے استثنیٰ دیا ہوا ہے۔ اب یہ استثنیٰ 7 جون کو ختم ہوجائے گا۔نیشنل واٹر کمپنی نے صارفین کو اطمینان دلایا ہے کہ اس دوران واٹر ٹینکرز کی سہولت صارفین کو مہیا ہوگی۔ واٹر ٹینکر طلب کرنے والوں کو پیسے آن لائن ادا کرنا ہوں گے۔نیشنل واٹر کمپنی کے مطابق کنکشن نہ کاٹنے کی سہولت بحرانی حالات کے پیش نظر دی گئی تھی، اب جبکہ حالات معمول پر آرہے ہیں ایسی صورت میں یہ سہولت برقرار نہیں رکھی جاسکتی۔ شہریوں کو زیادہ بل ہونے کی وجہ سے بھاری رقم ادا کرنا مشکل ہوجائے گا۔نیشنل واٹر کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یکم جولائی سے واٹر ٹینکرز صرف ان صارفین کو فراہم کیے جائیں گے جو پانی کے سابقہ بل ادا کرچکے ہوں۔صارفین پانی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کمپنی کی ویب سائٹe.nwc.com.saپر جاکر اپنے کوائف اپ ڈیٹ کرلیں۔
جب بچوں کے ہاتھوں میں پیٹرول بم دیا گیا تو کورٹ کیوں حرکت میں نہیں آئی، وزیر اعلیٰ پنجاب
آرٹیکل 6 لگانے کا آغاز فیلڈ مارشل ایوب خان سے کیا جانا چاہیے، خواجہ آصف
جماعت اسلامی حلقہ خواتین اسلام آباد کے زیر اہتمام محفل ملاقات کا انعقاد
قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اضافی نشستوں پر منتخب 77 ارکان کی رکینت معطل
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، عمر ایوب
قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، آرمی چیف
گندم خریداری معاملہ، پاسکو کے ایم ڈی اور جی ایم پروکیورمنٹ معطل
پاکستان کی سپورٹ جاری رکھیں گے، آئی ایم ایف چیف مشن چیف
حکومت کا حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
آزاد کشمیر، ہڑتال جاری، کھانے پینے کی اشیاء کی قلت