سمندری طوفان نِسرگ بھارت کے مغربی ساحلوں سے ٹکرا گیا

نئی دہلی(سی این پی)سمندری طوفان نِسرگ بھارت کے مغربی ساحلوں سے ٹکرا گیا، حکام نے شدید بارشوں اور تیز ہوائوں کے سبب شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ممبئی کے قریبی شہر علی باگ کے ساحل سے ٹکرایا، محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید بارشوں، تیز ہوائوں اور طوفانی لہروں سے ممبئی کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس کے سبب حکام نے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔طوفان کے پیش نظر ائیر اور ریلوے ٹریفک میں خلل آ چکا ہے، دو ہفتوں میں یہ دوسرا طوفان ہے جو بھارتی ساحلوں سے ٹکرایا ہے۔ 2 ہفتے قبل مغربی بنگال میں آنے والے طوفان نے تباہی مچا دی تھی جس میں 90 افرد ہلاک ہو گئے تھے۔اس سے قبل 2005 میں بھی ممبئی کو شدید طوفان کا سامنا کرنا پڑا تھا جب صرف 14 گھنٹوں میں 94.4 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سڑکیں زیرآب آ گئی تھیں، شہر میں زندگی مفلوج اور 500 سے زیادہ افراد پانی میں بہہ گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں