حکومت کا آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(سی این پی )موجودہ حکومت نے ٹیکس نہ دینے والے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں شروع کردیں ،آمدہ بجٹ 2020-21 میں نان فائلرز کے خلاف اقدامات سخت کئے جانے کے امکانات جبکہ بے نامی داروں، ٹیکس چوروں اور بڑی ٹرانزیکشنز کی چھان بین کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں ٹیکس انفارمیشن پروسیسنگ یونٹ قائم کر دیا گیا ہے جبکہ ٹیکس ڈیٹا کی چھان بین کے لیے آئی ٹی ماہرین تعینات کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ بیرون ملک تواتر سے سفر اور نئی گاڑیاں خریدنے والوں کو نوٹسز کے لیے خودکار نظام تشکیل دیا جائے گا۔ خودکار نظام کے ذریعے نوٹسز جاری ہونگے اور جرمانے کیے جائیں گے۔فیلڈ فارمیشن سے حاصل ڈیٹا کی آئی ٹی کی مدد سے جانچ پڑتال بھی کی جائے گی۔ 51 سو ارب کا ہدف حاصل کرنے کے لیے فیلڈ فارمیشنز کو ہدایات جاری کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں