ریاض(سی این پی) سعودی مجلس شوری نے محکمہ شہری ہوا بازی سے معمر اور معذور افراد کو فضائی ٹکٹوں میں مزید رعایت دینے کا مطالبہ کیا ہے، علاوہ ازیں طائف انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں توسیع اور اسے جدید خطوط پر جلد استوار کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی مجلس شوری نے محکمہ شہری ہوا بازی سے فضائی نقل و حمل پر مقرر ٹیکسوں اور فیسوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے، شوری کی جانب سے معمر اور معذور افراد کو فضائی ٹکٹوں میں مزید رعایت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مجلس شوری نے محکمہ شہری ہوا بازی سے کہا ہے کہ وہ شہری ہوا بازی کی سرگرمیوں اور اداروں کی نجکاری کے لیے جامع حکمت عملی اور نظام الاوقات ترتیب دے اور اس حوالے سے اپنی ترجیحات متعین کرے۔مجلس شوری نے توجہ دلائی کہ یہ تبدیلیاں سعودی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو وژن 2030 کے مطابق ترغیبات دینے کے لیے اشد ضروری ہیں۔مجلس شوری نے محکمہ شہری ہوا بازی کو ہدایت کی کہ وہ طائف انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں توسیع اور اسے جدید خطوط پر جلد از جلد استوار کروائے تاکہ حج، عمرہ اور سیاحت کے مواقع میں جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رش کو کم کیا جا سکے۔شوری نے محکمہ شہری ہوا بازی سے یہ بھی کہا کہ وہ سعودی عرب کے لوکل، ریجنل اور انٹرنیشنل ہوائی اڈوں کے امیگریشن ہالز میں نماز پڑھنے کی جگہ بھی مختص کرے۔علاوہ ازیں محکمہ شہری ہوا بازی سے کہا گیا ہے کہ سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ملک کے مختلف علاقوں سے مدینہ منورہ کے لیے براہ راست پروازیں چلائی جائیں۔دوسری جانب مجلس شوری نے معمر افراد اور معذوروں کو اندرون و بیرون ملک سفر میں آسانی فراہم کرنے کے لیے ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے ٹکٹوں میں مزید رعایت دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔
سراپا شفقت و عنایت ماؤں کی عظمت کو سلام، مریم نواز
آزاد کشمیر کشیدہ صورتحال، متعدد شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مائوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 سے 22 مئی تک آذربائیجان کا دورہ کریں گے
نرسوں کا عالمی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج منایا جا رہا ہے
سردار محمد لطیف خان کھوسہ کے گھرپر شوگرفری پاکستان پروگرام کیمپ کاانعقاد
ناظمہ صوبہ جنوبی پنجاب شازیہ سیال اور ناظمہ صوبہ خیبر پختونخواہ عائشہ سید اور دیگر نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا-
شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری
برطانوی ہائی کمشنر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
اسحاق ڈار چین کا 4 روزہ دورہ کرینگے