سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کیلئے بڑی سہولت

ریاض (سی این پی) عالمی وبا کے باعث لگائے گئے لاک ڈائون اور کرفیو کی وجہ سے سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، عودہ آپشن کی سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے ہزاروں افراد وطن واپس چلے گئے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلائو کے بعد بین الاقوامی سفر پر عائد پابندیوں کی وجہ سے مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کے لیے شروع کی جانے والی خصوصی سروس عودہ کے تحت گزشتہ 12 دنوں میں ایک لاکھ 78 ہزار 452 افراد نے خود کو رجسٹرکرایا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نے محکمہ پاسپورٹ (جوازات)کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے کہا ہے کہ عودہ آپشن سے اب تک 12 ہزار798 افراد اپنے ملکوں کوروانہ ہو چکے ہیں جب کہ دیگراپنی باری کے منتظر ہیں۔یاد رہے سعودی عرب سمیت دینا کے بیشتر ممالک میں کورونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی سفر پر مکمل پابندی عائد تھی اس دوران سعودی حِکومت نے اپنے شہریوں کو واپس لانے کیلئے خصوصی پروازوں کا بندوبست کیا۔مملکت میں رہنے والے ان غیر ملکیوں کو جو اس دوران اپنے ملک جانے کے خواہشمند ہیں ان کی واپسی کیلئے خصوصی انتظامات کے تحت جوازات نے عودہ کا آپشن فراہم کیا ہے جس کے تحت اپنے ملک جانے کے خواہشمندوں کو رجسٹرکیا جاتا ہے۔سعودی وزارت داخلہ نے ابشر اکائونٹ پر عودہ کا خصوصی آپشن فراہم کیا ہے جس میں وہ غیر ملکی جن کے پاس فائنل ایگزٹ یا ری انٹری ویزہ ہے کے علاوہ وزٹ یا دیگر ویزوں پر آنے والوں کو بھی واپسی کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔واضح رہے کہ جوازات کی جانب سے عودہ آپشن پر اندراج کرانا کا طریقہ انتہائی آسان ہے جس میں سفر کرنے والے کا اقامہ نمبر، تاریخ پیدائش ، موبائل نمبر اور جس شہر سے سفر کرنا اور جہاں جانا ہے کا اندراج کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں