سری نگر(سی این پی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے دو اہلکاروں نے خود کشی کر لی۔ ضلع پلوامہ کے علاقے کھریو میں تعینات ساشاسترا سیما بال (ایس ایس بی)کے اشوک کمار نامی 58 سالہ سب انسپکٹر نے گزشتہ روزخودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق ،سب انسپکٹر ہندوستان کے ہماچل پردیش کا رہائشی ہے۔ ایک پولیس افسر نے تصدیق کی کہ اشوک کمار نے خودکشی کی ہے۔بھارتی فوج کے ایک اوراہلکار لانس نائک اشیش کمار نے ضلع پونچھ کے علاقے بلنوئی منکوٹ میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کرخودکشی کی، جس سے مقبوضہ علاقے میں جنوری 2007سے خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 454ہوگئی ہے۔فوج کے ایک عہدیدار نے میڈیا سے گفتگو میں 8 گڑھوال یونٹ سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک کی خودکشی کی تصدیق کی ہے ۔اشیش کمار کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔ بارہمولہ ضلع میں اوری کے علاقے پولیس پوسٹ بونیار میں ایک فوجی جوان لاپتہ ہوگیا ہے۔ لاپتہ سپاہی جواترپردیش کا رہنے والا ہے آخری بار ٹی سی پی چلہ کے قریب دیکھا گیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری