سری نگر(سی این پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی کشمیری نوجوان کے خلاف ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں، ضلع شوپیاں میں مزید 4 نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا، 24 گھنٹوں میں شہدا کی تعداد 9 ہوگئی۔مقبوضہ وادی میں بھارت کا ظلم نہ رک سکا۔ ضلع شوپیاں کے علاقے پنجورا میں مزید 4 نوجوانو ں کو شہید کر دیا گیا، قابض فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی بھی لی، ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔حریت کانفرنس نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ فوری طور پر وادی میں خون خرابے کو رکوائے۔ حریت رہنما اشرف صحرائی نے کہا ہے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔خیال رہے گزشتہ روز بھی شوپیاں اور بارہ مولا میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 5 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ چار کشمیریوں کا سینہ ضلع شوپیاں میں گولیوں سے چھلنی کیا گیا جبکہ ایک جوان کو بارہ مولا میں شہید کر دیا گیا۔ شہادتوں کے بعد ضلع شوپیاں اور کلگام میں موبائل سروس معطل کر دی گئی۔نئی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں اولاد کو برسوں پال پوسنے والی ماں کو بیٹوں کی لاش کا آخری دیدار بھی نصیب نہیں ہوتا۔ ریاستی دہشت گردی میں ملوث بھارتی فوج نے شہید جوانوں کی لاشوں کو نامعلوم مقامات پر ٹھکانے لگانا شروع کر دیا ہے۔ انسانیت سے عاری ہندوستانی فوج نے اب تک 10 ماہ کے دوران 146 جوانوں کو موت کی نیند سلا دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری