ضلع بھرکے اسپتالوں میں ڈاکٹرزاورپیرا میڈیکل اسٹاف کا مطالبات کی منظوری کےلئے احتجاج دوسرے روزبھی جاری

نوشہروفیروز(سی این پی)گرینڈالائنس ہیلتھ سندھ کی اپیل پرضلع بھرکے اسپتالوں میں ڈاکٹر، نرسوں ،پیرا میڈیکل اسٹاف کا مطالبات کی منظوری کےلئے احتجاج دوسرے روزبھی جاری ، نوشہروفیروز، مورو،کنڈیارو،بھریا،محراب پور میں ڈاکٹرمحمد یوسف نول،ڈاکٹر شبیر چوہان،محمد شریف کوریجو،محمد ہارون بھٹو،عائشہ پیرزادہ،نجمہ رندکی قیادت مظاہرین نے،او،پی ، ڈی کا بائیکاٹ کیا،رہنماءوں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر،نرس اورپیرا میڈیکل اسٹاف کورونا لاک ڈاءون میں ہر اول دستے کا کردارادا کررہے ہیں لیکن ہ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی آلات نہیں ملے ہیں اورہ میں کو کورونا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ، اگرہ میں کورونا سے بچاؤ کے ضروری آلات کورونا بچاؤ کٹ، گاؤن،گلوز، ماسک اورسینی ٹائیزر فراہم نہیں کیئے تو ہمارا احتجاج جاری رہے گا، دوسری طرف ڈاکٹر،نرس،پیرا میڈیکل اسٹاف کے احتجاج ،او،پی،ڈی کے باعث اسپتالوں میں علاج کےلئے آنے والے مریضوں کو سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں