نویں کے امتحانات کیلئے رجسٹریشن حالات معمول پر آنے تک موخر

لاہور(سی این پی)نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے لیے رجسٹریشن کو تعلیمی اداروں کے کھولنے تک موخر کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمین کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جب تک حالات نارمل نہیں ہوتے تب تک طلبہ کی رجسٹریشن نہیں کی جائے گی۔ ہر سال جون، جولائی میں نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے لیے طلبہ کی رجسٹریشن شروع کردی جاتی ہے۔ ہر سال نویں جماعت میں ڈھائی لاکھ سے زائد بچے شرکت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں