بھارت، گائے کا گوشت بیچنے کے شبے میں ایک اور شہری قتل

جھاڑکھنڈ(سی این پی)بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے گائے کا گوشت بیچنے کے شبے میں ایک اور شخص کو قتل کردیا۔میڈیا کے مطابق ریاست جھاڑکھنڈ کے ایک گائوں میں 34 سالہ شخص کو مشتعل ہجوم نے گائے کا گوشت بیچنے کے شبے میں تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ ہلاک ہوگیا جب کہ ہجوم کی جانب سے دیگر دو افراد پر بھی تشدد کیا گیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہناہے کہ گائوں میں کچھ افراد کی جانب سے ممنوعہ گوشت فروخت کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس پر مقامی افراد نے انہیں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ چند ماہ پہلے ریاست جھاڑکھنڈ میں ہی ہندوانتہا پسندوں نے ایک نوجوان کو ہندو مذہب کے نعرے لگانے پر مجبور کیا تھا اور نوجوان کے انکار پر اسے تشدد کرکے ہلاک کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں