پنجاب کی یونیورسٹیز میں قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھنا لازمی ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(سی این پی)پنجاب کی یونیورسٹیز میں قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھایا جائے گا، قرآن مجید ترجمہ کیساتھ پڑھے بغیر ڈگری نہیں ملے گی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔پنجاب کی تمام جامعات میں لیکچررز طلبہ کو ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک پڑھائیں گے، نصاب اسلامیات کے مضمون کے علاوہ پڑھایا جائے گا، گورنر پنجاب اور صوبوں کی جامعات کے چانسلرز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔چودھری سرور نے کہا کہ قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا اور آخرت سنواری جا سکتی ہے، قرآن مجید ہمارے لیے اصل رہنمائی کا ذریعہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں