کراچی(سی این پی)سندھ حکومت نے نیا میڈیکل کالج قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا، میڈیکل کالج ضلع مٹیاری کے ہالاشہر میں قائم کیا جائے گا، موجودہ بجٹ میں منصوبے کیلئے ابتدائی رقم20کروڑ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ضلع مٹیاری کے ہالاشہرمیں میڈیکل کالج اورٹیچنگ اسپتال قائم کرنیکافیصلہ کرلیا ، میڈیکل کالج وٹیچنگ اسپتال کامنصوبہ4ارب میں تعمیر کیا جائیگا، موجودہ بجٹ میں منصوبے کیلئے ابتدائی رقم20کروڑ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔سندھ کے7سرکاری اسپتالوں میں بائیوسیفٹی لیبارٹریزقائم کرنیکا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، بائیوسیفٹی لیب سول اسپتال، اوجھاکیمپس، لیاقت اسپتال حیدرآباد ، خیرپورمیڈیکل کالج اسپتال،پیپلزمیڈیکل کالج بینظیرآباد، غلام محمدمہرمیڈیکل کالج سکھر اور چانڈکامیڈیکل کالج لاڑکانہ میں قائم کی جائے گی۔لیبارٹریز کے لیے4 ارب روپے کی رقم مختص کی جائیگی جبکہ ساڑھے27کروڑروپے سے کمیونٹی مینٹل ہیلتھ پروگرام بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے پر کراچی میں مزید 5 اسپتال قائم کرنے کرنے کا اعلان کیا تھا، صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ جولائی کے آخر تک 800 بیڈز پرمشتمل ہائی ڈپینڈنسی یونٹ قائم ہوجائیں گے،جولائی کے آخر تک 210 وینٹی لیٹرز کا اضافہ بھی کر دیا جائے گا،140بیڈ کا ہائی ڈپینڈنسی یونٹ رواں ماہ ایکسپوسینٹر میں مہیا کر دیا جائیگا۔
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد