اسسٹنٹ ڈائریکٹرماحولیات کی پلاسٹک شاپنگ بیگ رکھنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائیاں

نوشہروفیروز(سی این پی)اسسٹنٹ ڈائریکٹرماحولیات کے نوشہروفیروز میں پلاسٹک شاپنگ بیگ کی خرید و فروخت کرنے والے دکانداروں کیخلاف کاروائیاں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی مشیر برائے ماحولیات و قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایات پر ادارہ تحفظ ماحولیات سکھر کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسداللہ تنیو کی رہنمائی میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کے غیر قانونی خریدو فروخت اور استعمال کوروکنے کے لئے نوشہروفیروزمیں دکانوں پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی پلاسٹک بیگز کی بھاری مقدار ضبط کرلیں اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ماحول دوست تھیلیوں کے استعمال کو بڑھانے غیر قانونی اور ماحول دشمن تھیلیوں کے استعمال کو روکنے کے لئے کارروائی کرتے ہوئے ضبط کی گئی ہیں۔ انہوں نے دکانداروں کو تنبیہ کی کہ غیر قانونی پلاسٹک بیگز کی خرید و فروخت جاری رکھنے والے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف کاروائی ماحولیات کے قانون تحت کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں