پنجاب بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،صارفین حکومت کا کوسنے پر مجبور

لاہور(سی این پی )پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس سے معمولات زندگی متاثر ہونے کے ساتھ الیکٹرونکس کا سامان جلنے پر گھریلو اور کمرشل صارفین دونوں ہی دوہری اذیت کا شکار ہیں۔گرمی کی شدت کے باعث گرڈ اوور لوڈ ہونے پر شٹ ڈائون کو جواز بنا شہری علاقوں میں چار گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں چھے گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ شروع کر دی ہے جس سے معمولات زندگی متاثر ہونے اور کاروبار زندگی مفلوج ہونے صارفین انتہائی پریشان ہیں۔برقی آلات سے روز گار کمانے والے افراد کا کہنا ہے کہ حکومت نے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے بلند وبانگ دعوے کئے مگر وہ دعوے صرف دعوے ہی ثابت ہوئے ہیں پہلے لاک ڈائون کی وجہ سے کاروبار متاثر ہوا ہے اب بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے رہی سہی کسر پوری کر دی ہے ،گھریلوصارفین کی مشکلات اپنی جگہ ہیں مگر کمرشل صارفین کے گھروں کا چولھا بج چکا ہے ،کمرشل صارفین کا کہنا تھاکہ حکمران جماعت نے اقتدار حاصل کرنے سے قبل روزگار کے مواقع دینے اور نوکریاں فراہم کرنے کے بڑے بڑے دعوے کئے مگر صورتحال اسکے بالکل برعکس ہے ،ناقص پالیسیوں اور منصوبہ بندی کے فقدان کی وجہ سے حکمران جماعت غریبوں کے منہ سے نوالہ تک چھین رہی ہے اور بجلی کی بندش سے بیروزگاری میں مزید اضافہ ہورہا ہے ،پنجاب اور وفاقی حکومت فوری پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس کر غریبوں کے دکھوں کا مدواکرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں