ڈونلڈ ٹرمپ اخلاقی طور پر امریکا کے صدر بننے کے قابل نہیں،نینسی پلوسی

واشنگٹن(سی این پی)امریکا کے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ عوام کو جواب چاہیے کیسزکم دکھانے کے لیے کورونا ٹیسٹنگ سست کیوں کی گئی؟نینسی پلوسی نے کہا کہ کورونا وبا پھیلنے سے روکنے کا طریقہ ٹیسٹنگ، ٹریسنگ اور ٹریٹمنٹ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا ٹاسک فورس کے اہلکار اگلے ہفتے کمیٹی کے سامنے پیشی پر جواب دہ ہوں گے۔امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدر بننے کے لیے اخلاقی طور پرقابل نہیں ہیں۔اسپیکر ایوان نمائندگان نے نے کہا کہ ٹرمپ دانش کے لحاظ سے تیار نہیں کہ ملک کی قیادت کریں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جتنا زیادہ ٹیسٹ کریں گے اتنے ہی کیسز سامنے آئیں گے، انتظامیہ سے کہا ہے ٹیسٹ کی رفتارکم کریں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد ان کے مشیر نے اس بات کی وضاحت کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ٹیسٹنگ کی بات مذاق کے طور پر کہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں