سوڈانی اور ایتھوپین قوتوں کے درمیان فرنٹ لائن پر دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ

فاشکا(سی این پی)سوڈانی فوج نے ایتھوپیا کی قوتوں کے دونوں ملکوں کی فرنٹ لائن پر واقع فاشکا علاقے میں سوڈانی فوجیوں پر حملے کا جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔سوڈانی فوج کے مطابق بروز اتوار ایتھوپین فوج کے بعض ارکان نے فاشکا میں نہر کنارے پر سوڈانی فوجیوں کے اڈے پر حملہ کیا تھا جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔سوڈانی سرزمین میں داخل ہونے والی ایتھوپین قوتوں پر حملے میں ان کو بھاری جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔اعلامیہ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے فوجی حکام کے درمیان ڈائیلاگ کو جاری رکھنے اور اعتدال پسند موقف اپنانے پر مطابقت قائم ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں