امریکا کی مشکلات میں اضافہ، کروناوائرس سے نوجوان نسل متاثرہونے لگی

واشنگٹن(سی این پی) امریکا میں کروناوائرس سے اب زیادہ تر نوجوان نسل متاثر ہورہی ہے، مختلف ریاستوں میں کیسز بڑھ رہے ہیں، مہلک وائرس کے حالیہ شکار ہونے والوں کی عمریں 20 سے 25 ریکارڈ کی گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ امریکا ریاست فلوریڈا، ساتھ کیرولینا، جیورجیا، ٹیکساس اور میسیپی میں زیادہ تر نوجوان کرونا کے شکار ہورہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق نوجوانوں کے متاثر ہونے کی وجوہات تفریحی مقامات کی سیر، کلب ڈانس اور پارٹی وغیرہ میں شرکت کرنا بن رہی ہیں۔ امریکی نوجوان سماجی فاصلے اور دیگر احتیاطی تدابیر کو فراموش کررہے ہیں جس کے باعث کرونا انہیں اپنا شکار بنارہا ہے۔ اور کیسز میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔کرونا عمومی طور پر بڑی عمر کے افراد کو متاثر کرتا ہے، امریکا میں نوجوان نسل کا متاثر ہونا امریکی حکام کے لیے ایک نیا چیلنج ہے، ایک اعداد وشمار کے مطابق امریکا میں کرونا کے آغاز کے بعد مریضوں کی عمریں 48 سے زائد دیکھی گئی تھیں۔ لیکن اب 20 سے 25 سال کے افراد متاثر ہورہے ہیں۔خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرح امریکا میں بھی عمر رسیدہ افراد میں وائرس کے شدید اثرات کا زیادہ امکان ہے، لیکن نوجوانوں میں انفکشن ہونے کا رجحان گہری پریشانی کا باعث ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں