برسلز(سی این پی)یورپی یونین نے کورونا وبا کے سبب امریکی شہریوں کے یورپ آنے پر پابندی کا مسودہ تیار کر لیا، پابندی کے اطلاق کا حتمی فیصلہ یکم جولا ئی تک کرلیا جائے گا۔یورپی حکام کا خیال ہے کہ امریکا کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے میں تاحال ناکام رہا ہے، مسودے کے مطابق امریکا کے ساتھ ساتھ روس اور برازیل کے سیاحوں کو بھی قبول نہیں کیا جائے گا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ مارچ میں یورپ کورونا وبا کامرکز تھا، اس وقت صدرٹرمپ نے یورپی ممالک کے شہریوں کے امریکا آنے پر پابندی لگائی تھی اور اب صدر ٹرمپ کو جوابی اقدام کا سامنا ہے۔اس وقت امریکہ 24 لاکھ 24 ہزار سے زائد کورونا کیسز کے سبب دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جبکہ محتاط اندازے کے مطابق ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد امریکی کورونا کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں۔ مذکورہ حقائق دیکھتے ہوئے یورپی یونین نے پابندیوں کا فیصلہ کیا ہے۔
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوؤں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، ، دفتر خارجہ
گھریلو یا کمرشل سولر پینلز لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم اجلاس میں شرکت کیلئے 28 اپریل کو سعودی عرب جائینگے
محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
حکمران جماعت ن لیگ اور پی پی کی تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، آرمی چیف
بھارت سے تعلقات کیلئے کسی کو ذمہ داری نہیں سونپی گئی، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام، نیشنل ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ کمپنی کی تنظیم نو کی منظوری دیدی