واشنگٹن(سی این پی)صدر ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود سابق مشیر جان بولٹن کی کتاب مارکیٹ میں آ گئی ہے جس میں امریکی صدر سے متعلق منفی تاثرات قلمبند کئے گئے ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے کتاب روکنے کے لیے دائر کی گئی درخواست مسترد ہونے کے بعد سابق مشیر کی کتاب دی روم ویئر اٹ ہیپنڈ مارکیٹ میں آ گئی، نیو یارک کے بک اسٹور کتاب کے پہلے ایڈیشن سے بھر گئے۔سابق مشیر نے کتاب میں لکھا ہے کہ امریکی صدر نے چینی ہم منصب سے آئندہ انتخاب جیتنے کے لیے مدد مانگی۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وائٹ ہائوس اہلکار صدر ٹرمپ کا مذاق اڑاتے ہیں، یہاں تک کہ وزیرِ خارجہ پومپیو جو ٹرمپ کے انتہائی وفادار ساتھی شمار ہوتے ہیں نے ایک نوٹ لکھا تھا جس میں ٹرمپ کے متعلق کہا کہ وہ گندگی سے بھرے ہوئے ہیں۔کتاب میں صدر ٹرمپ سے متعلق یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی صدر کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ برطانیہ جوہری طاقت ہے یا نہیں، ان کے لیے یہ ایک نئی خبر تھی کہ برطانیہ بھی جوہری ممالک کے کلب کا رکن ہے۔ جان بولٹن کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ وینزویلا میں فوجی مداخلت چاہتے تھے اور انتہائی پرجوش تھے کہ ونیزویلا میں امریکی فوج کی موجودگی بہت مزیدار ہو گی۔
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوؤں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، ، دفتر خارجہ
گھریلو یا کمرشل سولر پینلز لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم اجلاس میں شرکت کیلئے 28 اپریل کو سعودی عرب جائینگے
محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
حکمران جماعت ن لیگ اور پی پی کی تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، آرمی چیف
بھارت سے تعلقات کیلئے کسی کو ذمہ داری نہیں سونپی گئی، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام، نیشنل ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ کمپنی کی تنظیم نو کی منظوری دیدی