نیوزی لینڈ،لاک ڈائون خاتمے کے بعدکرونا کا ایک اورکیس سامنے آ گیا

ایڈنبرگ(سی این پی) نیوزی لینڈ میں کروناوائرس اور لاک ڈائون کے خاتمے کے بعد ایک اور کرونا کیس سامنے آگیا جس کے بعد ملک میں وبا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں کرونا، لاک ڈائون اور تمام تر پابندیوں کے خاتمے کے دو ہفتے بعد 3 وبا کے مریض سامنے آچکے ہیں، جبکہ 5 جون کو حکومت ملک میں کرونا کا کوئی فعال کیس نہ کہہ کر لاک ڈائون ختم کرچکی ہے۔رپورٹ کے مطابق کرونا کے تازہ کیس سے قبل دو کرونا مریض سامنے آئے تھے۔ محکمہ صحت نے دو نئے مریضوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہریوں کی آمد ورفت کے لیے بارڈر کھولنے سے وائرس دوبارہ نیوزی لینڈ میں منتقل ہوا۔ البتہ تمام شہریوں کو ملک میں داخلے کے بعد دو ہفتے قرنطینہ میں گزارنا لازمی ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کا اپنے حالیہ بیان میں کہنا تھا کہ ہم نے ملک کو کرونا فری قرار نہیں دیا کیوں کہ مستقبل میں وائرس کے دوبارہ پھیلا ئوکا خدشہ ہے۔یاد رہے کہ 8 جون کو کرونا وبا کو شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے ملک میں لاک ڈائون ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، 75 روز کے لاک ڈائون کے بعد نیوزی لینڈ میں معاشی اور سماجی فاصلوں کی پابندیاں بھی ختم کی جاچکی ہیں۔ وزارتِ صحت کا کہنا تھا کہ ملک میں اب کرونا کا کوئی فعال کیس نہیں رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں