اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بننے والے وینٹی لیٹرزکی پہلی کھیپ اس ہفتے این ڈی ایم اے کودیدی جائیگی۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اس وقت وینٹی لیٹرز کی شدید قلت ہے اور کئی ملکوں نے وینٹی لیٹرز بنانے والی کمپنیوں کے اگلے کئی ماہ کے آرڈر پہلے ہی بک کر لیے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان جیسے ممالک کو ان کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے۔پاکستان میں بھی اس وقت وینٹی لیٹرز کی کمی اور وبا کے آغاز سے ہی فواد چوہدری پاکستان میں وینٹی لیٹرز بنانے کے حوالے بیانات دے رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان میں وینٹی لیٹرز تیار کر لیے گئے ہیں اور ان کی پہلی کھیپ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کو اسی ہفتے دے دی جائے گی۔انہوں نے وینٹی لیٹرز تیار کرنے پر اپنی ٹوئٹ میں نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آرٹی سی)کو بہت مبارک دی اور دعوی کیا کہ مزید 3 ڈیزائن بھی آخری مراحل میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام مشینیں یورپی معیار کے مطابق ہیں اور ہم دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوجائیں گے جوپیچیدہ میڈیکل مشینیں بناتے ہیں۔واضح رہے کہ این آر ٹی سی کے انجنیئرز نے کورونا وبا کے بعد اپریل میں پاکستان میں موجود متعدد ناکارہ وینٹی لیٹرز کو ٹھیک کرکے اسپتالوں کو واپس بھیجا تھاجس کی وجہ سے پاکستان میں وینٹی لیٹرز کی کمی کو کسی حد تک پورا کیا گیا۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک