واشنگٹن(سی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹڑمپ نے کہا ہے کہ کورونا نے اپنا بدصورت چہرہ پوری دنیا کو دکھایا، وائرس سے امریکا کو بہت نقصان پہنچا، صدر ٹرمپ نیایک بار پھر چین کو بیماری کے پھیلا ئوکا ذمہ دارقرار دے دیا۔امریکی صدر نے میڈیا کو انٹرویو کے دوران کہا کہ کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل گیا۔ اس وبا نے امریکا کو بھی شدید نقصان پہنچایا، جب کورونا سے یہ سب کچھ ہوتے دیکھتا ہوں تو چین پر غصہ آتا ہے۔ ٹرمپ نے ایک بار پھر چین کو بیماری کے پھیلا ئوکا ذمہ دار ٹھہرایا۔امریکی طبی ماہر ڈاکٹر انتھونی فاسی کا کہنا ہے اگر امریکہ میں یومیہ ایک لاکھ کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہونے لگیں تو انہیں قطعی حیرت نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ وائرس کی روک تھام کے لیے امریکا درست سمت میں نہیں جا رہا۔ انہوں نے تجویز دی کہ معیاری ماسک شہریوں میں مفت تقسیم کرنے چاہئیں۔دوسری طرف امریکی معیشت بھی بری طرح کورونا کی زد میں ہے، امیگریشن سروسز نے تیرہ ہزار سے زائد ملازمین کو بغیر تنخواہ چھٹی پر بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ اطلاق تین اگست سے ہو گا، فیصلہ مالی بحران کے باعث کیا گیا۔
کراچی،بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ
بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے، مریم نواز
مولانا کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،رانا ثناء اللہ
وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے کے کیس کی سماعت پھر ملتوی
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم