اسلام آباد(سی این پی)حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے ایک جدید منصوبہ پاکپاس ایپ متعارف کرا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے ٹیسٹ، ان کی نقل و حرکت اور ہوم قرنطینہ سے متعلق معلومات اکھٹی کرنے کا جدید منصوبہ بنا لیا۔اس سلسلے میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے پاکپاس موبائل ایپ متعارف کرائی گئی ہے، تمام مسافروں کو پاکپاس موبائل ایپ ڈائون لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، پاکپاس ایپ کے لازمی استعمال کے حوالے سے ایئر پورٹس انتظامیہ اور ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز انتظامیہ کو ہدایات بھی جاری کر دی گئیں، جب کہ سی اے اے کے شبعہ ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ موبائل ایپ متعارف کرانے کا مقصد پاکستان پہنچنے والے مسافروں کا 14 دن تک قرنطینہ موجودگی کو لازمی بنانا ہے، ایپ کے ذریعے ان کی ٹریکنگ ہوگی۔ایپ سے کرونا ٹیسٹنگ اور ہوم آئسولیشن کے بارے میں معلومات اکٹھا کی جا سکیں گی، سی اے اے نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹکٹ بک کرواتے وقت ایئرلائن انتظامیہ مسافروں کو بذریعہ ای میل موبائل ایپ ڈائون لوڈ کرنے کی ہدایت کرے، اور چیک اِن، بورڈنگ ڈیسک پر مسافروں کے موبائل میں ایپ کی موجودگی یقینی بنائے۔ایئر لائن انتظامیہ بورڈنگ پاس پر موبائل ایپ کا لِنک پرنٹ کرے گی، بورڈنگ کے وقت انتظامیہ پاسپورٹ کے ساتھ موبائل ایپ پر درج پاسپورٹ نمبر بھی چیک کرے گی، موبائل ایپ انسٹال نہ کرنے والے مسافروں کے خلاف لینڈنگ کے وقت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ہدایات میں کہا گیا ہے کہ فیملی کی صورت میں ایک فرد ہی موبائل ایپ انسٹال کرے گا، اسمارٹ فونز نہ رکھنے والے مسافروں کو ایئر پورٹ پر سخت عمل سے گزارا جائے گا۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک