راولپنڈی(سی این پی) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید ہو گیا، رواں سال بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی 1546 بار خلاف ورزیاں کی گئی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائز کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے جاری بیان میں کہا کہ بھارتی فوج نے مارٹر اور بھاری ہتھیار استعمال کرتے ہوئے جان بوجھ کر لیپہ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں تلواری گائوں کا ایک بچہ شہید ہو گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے موثر اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔خیال رہے رواں سال بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی 1546 بار خلاف ورزیاں کی گئی ہیں جبکہ شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے 14 افراد شہید اور 114 زخمی ہو چکے ہیں۔یاد رہے گذشتہ ہفتے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول(ایل او سی)پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی تھیں جبکہ اس سے قبل ایل او سی کے باگسر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں ایک شہری بابر حسین زخمی ہوگیا تھا۔
ویڈ لاک پالیسی جلد از جلد منظور کروائی جائے,خواتین اساتذہ کا سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ
سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم
توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، صدر آصف زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی
مہنگائی میں پسے عوام کو بجلی کا جھٹکا لگانے کی تیاری
ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
9 مئی کو کرنے والے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
جو جج مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کر سکتا وہ گھر بیٹھ جائے، چیف جسٹس