کراچی(سی این پی) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسٹاک ایکسچینج حملے کے لیے استعمال کی جانے والی گاڑی فروخت کرنے والے شوروم پر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے نیو ٹائون کے قریب ایک شو روم پر چھاپہ مارا، اس شوروم سے وہ گاڑی خریدی گئی تھی جو دہشتگردوں نے اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے لیے استعمال کی۔چھاپے کے دوران شوروم کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا جب کہ شوروم کے مالک اور عملے سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر چار دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور اسٹاک ایکسچینج کے 3 سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے۔
ویڈ لاک پالیسی جلد از جلد منظور کروائی جائے,خواتین اساتذہ کا سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ
سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم
توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، صدر آصف زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی
مہنگائی میں پسے عوام کو بجلی کا جھٹکا لگانے کی تیاری
ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
9 مئی کو کرنے والے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
جو جج مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کر سکتا وہ گھر بیٹھ جائے، چیف جسٹس