کوئٹہ(سی این پی)بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو فی الحال ائیر ایمبولینس کی خریداری اور گزشتہ دور حکومت میں خریدے گئے روسی ساختہ ہیلی کاپٹر پر مختلف مد میں مزید اخراجات سے روک دیا۔یہ حکم بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس کامران ملاخیل اور عبدالحمید بلوچ پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے تربت ڈسٹرکٹ اسپتال کی حالت زار کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران دیا۔ عدالت نے ڈسٹرکٹ اسپتال تربت کی حالت بہتر نہ بنائے جانے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایک سال سے ہم اس اسپتال کی حالت بہتر بنانے کے لیے کہہ رہے ہیں مگر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے۔دوران سماعت عدالت کوبتایا گیا کہ تربت ڈسٹرکٹ اسپتال میں 72 ڈاکٹرز تعینات ہیں مگر صرف 2 آپریشن ٹیبلز ہیں جب کہ ایک سال گزرنے کے باوجود اسپتال میں بجلی کی مسلسل فراہمی اورصفائی کی صورتحال بہتر نہیں بنائی گئی۔اس موقع پر عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا صوبے میں صحت کی سہولیات کا یہ عالم ہے کہ کوئٹہ کا شیخ زید اسپتال جو صرف کورونا کے مریضوں کے علاج کے لیے ہے وہاں کورونا میں مبتلا اسسٹنٹ کمشنر وکیل احمد کاکٹر آکسیجن کا درست پریشر نہ ملنے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ حکومت بلوچستان رواں مالی سال کے بجٹ میں ائیر ایمبولینس خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس پر عدالت نے بلوچستان حکومت کو ائیر ایمبولینس خریدنے اور گزشتہ دور حکومت میں خریدے گئے روسی ساختہ ہیلی کاپٹر پر مختلف مد میں مزید اخراجات سے روک دیا۔عدالت نے سول ایوی ایشن سے ایک سال کے دوران بلوچستان حکومت کے جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کے استعمال، اخراجات اور لوگوں و مریضوں کو فراہم سہولیات کی تفصیلات بھی طلب کرلیں جب کہ کیس کی آئندہ سماعت 27 جولائی کو ہوگی۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک